یو ایس اوپن: سرینا ولیمز ریکارڈ سے ایک قدم کی دوری پر

Samaa Web Desk
September 7, 2018

Serena Williams. photo source: Reuters

امریکا کی سرینا ولیمز نے سیواس ٹووا کو شکست دیکر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ جاپان کی ناؤمی اوساکا گرینڈ سلم فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سرینا ولیمزکی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔  سیمی فائنل میں لیٹویا کی سیواس ٹووا کو ہرا کر نویں مرتبہ فائنل میں پہنچ گئیں۔

سرینا سابق آسٹریلین ٹینس پلیئر مارگریٹ کورٹ کے ریکارڈ چوبیس گرینڈ سلم ٹائٹل سے ایک فتح کی دوری پر ہیں۔

دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کی ناؤمی اوساکا کامیاب ہوئیں۔انھوں نے امریکا کی میڈیسن کیز کو ہرا کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے فائنل میں جگہ بنالی۔