بھارت کےخلاف میچ کوصرف ایک میچ کی طرح کھیلنا چاہئے،شعیب ملک

Samaa Web Desk
September 7, 2018

سابق کپتان شعیب ملک نےکہاہےکہ سلیکشن پربات کرنامیراکام نہیں،محمدحفیظ کوکہیں بھی تحفظات کاذکرکرتےنہیں سنا۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیاسے بات کرتےہوئےشعیب ملک نے کہاکہ بطورکرکٹرآپ کومشکلات ہوں توبیٹھ کربات چیت کریں۔ محمدحفیظ کوکہیں بھی تحفظات کاذکرکرتےنہیں سنا۔ کوئی بھی ڈراپ کرکٹر ڈومیسٹک میں پرفارمنس سےواپس آسکتاہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ سلیکشن پربات کرنامیراکام نہیں۔

پاک بھارت میچ سے متعلق شعیب ملک نےکہاکہ بھارت اور پاکستان کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے۔ بھارت کےخلاف میچ کو صرف ایک میچ کی طرح کھیلناچاہیے۔