یو ایس اوپن: نواک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Samaa Web Desk
September 6, 2018

Novak Djokovic. photo source: AFP

سربین اسٹار نواک جوکووچ آسٹریلین حریف جان مل مین کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ خواتین مقابلوں میں میڈیسن کیز نے فائنل فور میں جگہ بنالی۔

سوئس اسٹار 37 سالہ راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں مگر جوکووچ نے ابھی ہار نہیں مانی ہے۔ آسٹریلوی ٹینس اسٹار جان مل مین سرب اسٹار کےسامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ کوارٹر فائنل یکطرفہ ثابت ہوا، جوکووچ نے میچ 3-6، 4-6 اور 4-6 سے جیت لیا۔

جوکووچ سیمی فائنل میں جاپانی حریف نشی کوری سے ٹکرائیں گے۔

خواتین مقابلوں میں امریکا کی میڈیسن کیز نے اسپی کی کارلا سواریز نوارو کو 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ان کا مقابلہ جاپان کی ناؤمی اوساکا سے ہوگا۔