ایشیاء کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کااعلان،حفیظ اورعمادباہر

September 4, 2018

ایشیاء کپ کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کردیاگیا ہے۔

لاہور میں چیف سلیکٹرانضمام الحق نے میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے ایشیاٰ کپ کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان کیا۔ سرفرازاحمدقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان ہوں گے۔ ٹیم میں فخرزمان،امام الحق،شان مسعود شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں حارث سہیل،آصف علی،شاداب خان،محمدنواز کوبھی جگہ ملی ہے۔ فہیم اشرف،حسن علی،محمدعامر،جنیدخان،عثمان شنواری بھی ایشیاء کپ کےاسکواڈ میں شامل کئےگئے ہیں۔ بابراعظم،شعیب ملک،شاہین شاہ آفریدی بھی16رکنی اسکواڈمیں شامل ہیں۔

اس موقع پر انضمام الحق کاکہناتھاکہ  عمادوسیم کو2سے3موقع دیے گئے لیکن وہ فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہوئے۔ جوکھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرےگا وہ آگےآئےگا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ فٹنس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کررہے۔ محمدحفیظ سمیت کسی کھلاڑی کاکیرئیرختم نہیں ہوا۔ حفیظ اچھےکھلاڑی ہیں لیکن اس بارشان مسعودکوموقع دیاہے۔ چیف سلیکٹر نے کہاکہ تمام ٹیمیں جیتنےکیلئےآتی ہیں،ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔