میسی 12 سال میں پہلی بار باہر ہوگئے

Samaa Web Desk
September 4, 2018

سال کا بہترین فٹ بالر کون ہوگا؟۔ فیفا نے تین کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کرلیے، تاہم اسٹار فٹ بالر لینوئل میسی بارہ سال میں پہلی بار دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

فیفا نے بہترین فٹ بالر کے ایوارڈ کے لیے ریال میڈریڈ کے رونالڈو اور لوکا ماڈرچ، جب کہ لیور پول کے محمد صلاح کے نام شارٹ لسٹ کیے ہیں۔

 

بارسلونا کے میسی فائنل تھری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ایوارڈز کی تقریب چوبیس ستمبر کو لندن میں ہوگی۔