برازیلین سپر اسٹار نيمار نے ننھے مداح کو گلے لگالیا

Samaa Web Desk
September 2, 2018

فرانسیسی فٹبال لیگ میں پی ایس جی کے اسٹرائیکر نیمار نے اپنی شرٹ بچے کو دے دی بچہ خوشی سے رودیا۔

روس میں فٹبال کا عالمی میلہ سجا تو اسٹرائیکرز کے شاندار گولز کے ساتھ نیمار کی کمال اداکاری کے بھی چرچے ہوئے تو برازیلین سپر اسٹار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر نیمار اتنے بدمزاج بھی نہیں ۔

فرانسیسی لیگ میں میچ کے اختتام پر جب ایک بچہ ان کی جانب بڑھا تو نیمار نے نہ صرف اسے گلے سے لگایا بلکہ اپنی شرٹ بھی دے دی بچہ مارے خوشی کے رو پڑا۔

میچ کے دوران حریف ٹیم کے فینز نے نیمار کو روتو بچے کا لقب دیتے ہوئے اسٹیڈیم میں بینربھی لگایا تھا مگر گول کرنے کے بعد نیمار نے اسی بینر کے قریب جاکر کرارا جواب دیا۔