انڈونیشیا میں اٹھارہویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

Samaa Web Desk
September 2, 2018

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اٹھارہویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی میڈل ٹیبل پر چین سب پر بازی لے گیا پاکستانی کے حصے میں کانسی کے چار تمغے آئے۔

اٹھارہویں ایشین گیمز میں پاکستان کے دو سو چھپن رکنی دستہ نے پینتس کھیلوں میں شرکت کی مگر نہ سونے کا تمغہ ملا نہ سلور میڈل جیت سکے پاکستانی ایتھلیٹس کے حصے میں کانسی کے فقط چار تمغے آئے۔

جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں چین سونے کے ایک سو بتیس تمغوں کےساتھ سب سے آگے رہا ، جاپان کے حصے میں پچھتر اور جنوبی کوریا نے جیتے انچاس طلائی تمغے بھارتی دستہ بھی پندرہ گول میڈل لے اڑا۔

کامیاب ایونٹ کی اختتامی تقریب بھی رنگوں سے سجی تھی موسیقی کی دھنوں پر شرکاء جھومتے رہے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا۔