انضمام الحق کوملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آنےکی امید

Samaa Web Desk
September 1, 2018

چیف سلیکٹر انضمام الحق کو امید ہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔

لاہور میں میڈیاسے بات کرتےہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نےکہاکہ عمران خان کے دور میں کرکٹ میں بہتری کی توقع ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔انھوں نے کہاکہ پچھلے برس پاکستان کرکٹ ٹیم نے جس طرح پرفارم کیاہے،اس کو جاری رکھناچاہئے۔

انضمام الحق کامزید کہناتھاکہ امید ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئےگی۔