پشاور کا نوجوان ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے امریکی ٹیم میں شامل

September 1, 2018

اپنوں نے دھتکارا  تو غیروں نے سینے سے لگایا۔ پشاور کے نوجوان کرکٹر نے امریکی ٹی ٹونئٹی ٹیم میں جگہ بنالی۔ جان نثار خان اگلے ماہ ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ میں کھیلیں گے۔

پشاور سے سما ٹی وی کی رپورٹر حراشاہ کے مطابق پشاور کے علاقہ نوتھیہ کے باصلاحیت نوجوان جان نثار خان نے ڈومیسٹک انڈر  15 اور انڈر 19 میں ورلڈ کپ میں حصہ لیا لیکن کرکٹ حکام کی توجہ نہ پاسکا اور مایوس ہوکر اس نے امریکا کا رخ کرلیا جہاں اپنی بہترین کارکردگی سے امریکی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنالی۔

جان نثاراگلے ماہ سے ٹی ٹوئینٹی کے کوالیفائنگ راونڈ کے میچوں میں امریکا کی جانب سے نمائندہ کریں گے۔