یو ایس اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر، نواک جوکووچ اور ماریا شراپوا نے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی ہے ۔ کھلاڑی گرم موسم سے پریشان ۔ پہلے راونڈ میں چھ کھلاڑی میچ مکمل نہ کرسکے ۔ عمر سینتس سال ہونے کے باوجود مگر فٹنس کمال کی سخت موسم میں راجر فیڈر کا شاندار کھیل ایونٹ...
یو ایس اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر، نواک جوکووچ اور ماریا شراپوا نے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی ہے ۔ کھلاڑی گرم موسم سے پریشان ۔ پہلے راونڈ میں چھ کھلاڑی میچ مکمل نہ کرسکے ۔عمر سینتس سال ہونے کے باوجود مگر فٹنس کمال کی سخت موسم میں راجر فیڈر کا شاندار کھیل ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ جاپانی حریف نشی اوکا کو چھ دو ، چھ دو اور چھ چار سے شکست دے دی۔ومبلڈن چیپمئن نواک جوکووچ میچ کے دوران گرم موسم سے پریشان نظر آئے۔ہنگری کے مارٹن فسکووچ نے ٹف ٹائم دیا ۔ مگر بالآخر سرب اسٹار کا تجربہ غالب آیا ۔ میچ چھ تین ، تین چھ ، چھ چار اور چھ صفر سے جیت لیا۔روسی کھلاڑی ماریا شراپوا بھی اگلے راونڈ تک رسائی میں کامیاب رہیں ۔یوایس اوپن کے پہلے راونڈ میں گرم موسم کی وجہ سے چھ کھلاڑی میچ مکمل نہ کرسکے۔