قائم مقام چیئرمین پی سی بی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

August 24, 2018

کون بنے گا پی سی بی کا چیئرمین۔ احسان مانی مضبوط امیدوار ہیں۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی اورچیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر آج جمعے کو بورڈ چیئرمین کے انتخاب کے عمل اور تاریخ کا اعلان کرینگے۔

قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور چیف الیکشنر کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ جو نئے چیئرمین کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو نامزد کر رکھا ہے۔ احسان مانی چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں۔

نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی چیئرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔