وزیراعظم نے احسان مانی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا

August 20, 2018

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو3سال کے لئے چیئرمین پی سی بی نامزد کیا ہے ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ احسان مانی کے پاس کرکٹ بورڈ چلانے کاتجربہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احسان مانی آئی سی سی اور پی سی بی میں اہم عہدوں پررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعیناتی میں آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا،احسان مانی کو بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کیا گیا، گورننگ بورڈ احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کرے گا۔

کچھ دیر قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظارکررہا تھا۔

نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ٹیم مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔