ورلڈ چیمپئن کے ساتھ فرانس کیلئے نیا عالمی اعزاز

Samaa Web Desk
August 16, 2018

فیفا نے تازہ رینکنگ جاری کردی، عالمی چیمپئن فرانس نمبر ون ٹیم بن گئی، کروشیا ترقی کرکے چوتھے نمبر پر آگئی، پاکستان 201 نمبر پر موجود ہے۔

ماسکو میں دھاک بٹھائی، عالمی کپ اپنے نام کیا، فرانسیسی ٹیم ورلڈ رینکنگ میں 6 درجہ ترقی کے ساتھ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، بیلجیئم دوسرے اور نیمار کی برازیل تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

فیفا رینکنگ میں میسی کی ارجنٹینا کا نمبر گیارہواں ہے جبکہ جرمنی پہلی پوزیشن سے گر کر پندرہویں نمبر پر آگیا۔

فٹبال فیڈریشن کی جاری رینکنگ کے مطابق 211 ممالک میں بھارت 96، سری لنکا 200 جبکہ پاکستان 201 نمبر پر ہے۔

فرانس نے ورلڈ کپ 2018ء فائنل میں کروشیا 2-4 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔