بھابھی ثانیہ مرزا کی قوم کو یوم آزادی پر مبارک باد

August 15, 2018

پاکستان کرکٹر، سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر مبارک باد دینا ثانیہ مرزا کا سر درد بن گیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر پاکستانی قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہےکہ 'میرے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ کی بھارتی بھابی کی طرف سےآپ سب کے لیے نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری محبت۔

 

تاہم ثانیہ مرزا مبارک باد دینا کچھ لوگوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے آپس کی تفریق پر ثانیہ مرزا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار گزر رہی ہیں، جس کا اظہار ثانیہ مرزا متعدد انٹرویوز میں بھی کرچکی ہیں، جب کہ وہ جلد ماں بھی بننے والی ہیں۔ ماں بننے کے بعد ثانیہ اپنے ٹینس کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔