اسپاٹ فکسنگ: کرکٹر شاہ زیب کی سزا چار سال کردی گئی

August 10, 2018

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شاہ زیب حسن کو اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے اپیل کرنا مہنگا پڑگیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے فیصلہ سنادیا ۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹر کے لیے جرمانہ تو کم نہ ہوا مگر ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کیس میں اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سزا بڑھا کر چار سال کردی ۔

جبکہ شاہ زیب حسن پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی برقرار ہے۔

شاہ زیب نے جرمانہ کم کرنے کیلئے اپیل کی تھی۔ جبکہ پی سی بی نے سزا ایک سال سے بڑھانے کی سفارش کی تھی۔