کینیڈین اوپن: جوکووچ کو اپ سیٹ شکست

کینیڈین اوپن: جوکووچ کو اپ سیٹ شکست

Samaa Web Desk
August 10, 2018

سربیا کے نوواک جوکووچ کو کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ یونان کے انیس سالہ کھلاڑی نے ہرا دیا۔

کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ تیرہ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن جوکوچ کا سفر پری کوارٹر فائنل میں ہی ختم ہوگیا۔

سربین اسٹار کو یونان کے انیس سالہ کھلاڑی اسٹیفانوس نے شکست دے دی۔ یونانی کھلاڑی نے چھ تین، چھ سات اور چھ تین سے کامیابی سمیٹی۔

جبکہ دوسرے میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف نے امریکا کے فرانسز کو سخت مقابلے کے بعد سات چھ، تین چھ اور سات چھ سے ہرا دیا۔

جرمنی کے الیگزینڈر زاریو نے روس کے پلیئر کو چھ تین اور چھ دو سے ہراکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔