پاکستانی کھلاڑی اور اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر نے ساڑھے چار سال کے عرصے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ۔
عمران نذیر نے آخری ون ڈے میچ سال 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جبکہ انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں 2012 میں کھیلا تھا ۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مداح انہیں دوبارہ میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فانڈیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ۔
انہوں نے کہا کہ اب بہت کرکٹ ہو رہی ہے، مجھے جس سطح پر بھی موقع ملا کھیلوں گا۔