ہوم   > کھیل

پی سی بی نے سنٹرل کرکٹ کنٹريکٹ کا اعلان کرديا

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2018 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کرکٹ کنٹريکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کرديا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق 33کھلاڑيوں کو کنٹريکٹ ميں شامل کيا گيا ہے، سنٹرل کنٹريکٹ ميں کھلاڑیوں کو5 کيٹیگريز ميں رکھا گياہے، تنخواہوں ميں 25 سے30 فيصد اضافہ کياگيا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق اے کيٹیگري ميں اظہرعلي، شعيب ملک، سرفراز احمد، ياسرشاہ ، بابراعظم، محمد عامر بھي اے کيٹیگري ميں شامل ہیں جبکہ بی کیٹیگری میں 6 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے
محمد حفیظ کی تنزلی اے سے بی کیٹیگری میں پہنچ گئے، محمد حفیظ، فہيم اشرف،اسدشفيق، حسن علي، فخر،شاداب اور محمد عباس بي کیٹیگری میں شامل ہیں ۔

ترجمان کے مطابق سی کیٹیگری میں 9 کھلاڑی شامل ہیں ، سی کیٹیگری میں محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری ، شان مسعود اور عماد وسیم شامل ہیں۔

ڈی کیٹیگری میں 5 کھلاڑی شامل ہیں ، ڈی کیٹیگری میں رومان ریئس ، آصف علی، راحت علی ، عثمان صلاح الدین،اور حسین طلعت شامل ہیں۔

ای کیٹیگری پہلی مرتبہ متعارف کروائی گئی ہے جس میں ميں 7 ڈوميسٹک کرکٹ اور جونيئرکھلاڑي شامل ہيں، ای کیٹیگری میں بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے جس کے مطابق اے کیٹگری والے کھلاڑیوں کو ماہانہ آٹھ لاکھ سے زائد ملیں گے، بی کیٹگری والوں کو پانچ لاکھ کے قریب ، سی کیٹگری والوں کو ساڑھے تین لاکھ سے زائد ، ڈی کو دو لاکھ اور ای کو ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ ملے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube