رونالڈو کے سابق اور نئے کلب کے درمیان دوستانہ میچ

Samaa Web Desk
August 5, 2018

photo source: Reuters

ریال میڈرڈ نے دوستانہ میچ میں یوونٹس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ یوونٹس کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈوکی کمی سب نے محسوس کی۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سابق کلب ریال میڈرڈ اور نئے کلب یوونٹس کے درمیان دوستانہ میچ ہوا۔ رونالڈو کی عدم شرکت سے یوونٹس کو جھٹکا لگ گیا۔ ریال میڈرڈ نے تین ایک سے ہرادیا۔

ریال میڈرڈ کے ڈانی کے اون گول کی بدولت یوونٹس کو برتری ملی۔ گیریتھ بیل نے گول کر کے میچ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں مارکو آسین سیو نے دو گولز داغ کر ٹیم کو تین ایک سے کامیابی دلادی۔