شاہدآفریدی مویشی منڈی جاپہنچے،مداحوں کےساتھ سیلفیاں

Saad ur Rahman
August 5, 2018

کراچی کی مویشی منڈی میں شاہد آفریدی پہنچے تو سب بوم بوم ہوگیا۔

سہراب گوٹھ پرسجی مویشی منڈی میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی آئےتو ان کےہزاروں مداح ایک جھلک دیکھنےکےلیے دیوانےہوگئے۔ آفریدی کے دیوانوں نے مویشیوں کو چھوڑ کر بوم بوم سے ملنے کےلیےقناعتیں تک پھاڑ ڈالیں۔

اس موقع پرتصویروں کابھی خوب دورچلا۔شاہدآفریدی کےمداحوں نے ان کی کئی تصاویر لیں۔ شاہد آفریدی نے بھی اپنےچاہنےوالوں کےساتھ سیلفی لی۔