انگلینڈ نے تاریخی ٹیسٹ میچ کو یادگار بنادیا

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago

انگلينڈ نے اپنے ہزارويں ٹيسٹ کو يادگار بناديا، برمنگھم ميں بھارت کو 31 اکتيس رنز سے شکست دیدی۔

انگلینڈ نے برمنگھم ٹیسٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، 1000 میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بننے کے ساتھ ساتھ اس میچ کو جیت کر یادگار بنادیا۔

بھارتی بیٹنگ لائن اسٹوکس، اینڈرسن اور براڈ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ایک اینڈ پر میچ جیتنے کی کوشش کرتے کوہلی تھے تو دوسری طرف وکٹیں گنواتے بلے باز، 194 رنز کا تعاقب سورماؤں کیلئے ناممکن بن گیا۔

چوتھے روز 110 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز ہوا تو پوری ٹیم 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویرات کوہلی 51 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، بین اسٹوکس نے 4 شکار کئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube