وسیم اکرم ، شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی عمران خان کو مبارکباد

July 26, 2018

بوم بوم شاہد آفریدی نے انتخابات 2018 میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی مبارک ہو۔ 22 سالہ جدوجہد کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں مل گیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ہارنے والی جماعتیں شکست تسلیم کر کے پاکستان کی مضبوطی میں کردار ادا کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی انتخابات 2018 میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔

سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔