Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

اسٹیو اسمتھ اور وارنر بگ بیش لیگ سے باہر

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث اور پابندی کا شکار آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے، جس کے بعد دونوں کھلاڑی نئے سیزن میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

بال ٹیمپرنگ کیس میں پابندی کا شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر اپنے ہی ملک کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔

بی بی ایل کے سربراہ کم میکونی نے واضح کر دیا ہے کہ پابندی کا شکار کرکٹرز بی بی ایل نہیں کھیل سکیں گے ان پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ انہیں لیگ کی پروموشن کے کام میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔

اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنے حال ہی میں کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹونٹی میں حصہ لیا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنے ملک کی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ کرکٹرز کی سزاؤں میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube