فٹبال ورلڈ کپ، فرانس نے کروشیا کو شکست دیکر عالمی کپ اپنے نام کرلیا

July 15, 2018

فٹبال کے عالمی کپ فائنل میں فرانس نے کروشیا کے خلاف چار دو کی برتری سے عالمی کپ اپنے نام کرلیا ۔

ماسکو میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں فرانس کو اٹھارہویں منٹ میں برتری ملی جب کروشیا نے اون گول کردیا، اٹھائسویں منٹ میں کروشیا نے میچ ایک ایک سے برابر کردیا مگر اڑتیسویں منٹ میں گریز مین نے پنالٹی کک پر دوسرا گول کیا، فرانس نے دوسرے ہاف میں مزید دو گول کردیے۔

 تاہم مقررہ وقت کے اختتام پر فرانس فٹبال کی دنیا کا دوسری مرتبہ عالمی چیمئین بن گیا ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی کپ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں سے تین فرانس نے جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے۔