سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں فیفا ورلڈ کپ آفیشل بال کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گیندتیارکرنےوالےخواجہ مسعود اخترکوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ سیالکوٹ میں ٹیلسٹار18 فیفا ورلڈ کپ 2018 کی بال تیار کرنے والے خواجہ مسعود اخترکے اعزاز میں سیالکوٹ چیمبر میں پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقع پرخواجہ مسعود اختر کا...
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں فیفا ورلڈ کپ آفیشل بال کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گیندتیارکرنےوالےخواجہ مسعود اخترکوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
سیالکوٹ میں ٹیلسٹار18 فیفا ورلڈ کپ 2018 کی بال تیار کرنے والے خواجہ مسعود اخترکے اعزاز میں سیالکوٹ چیمبر میں پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقع پرخواجہ مسعود اختر کا پرجوش استقبال کیا گیااور ٹیلسٹار بال کی رونمائی بھی کی گئی ۔
صدر چیمبر آف کامرس زاہد لطیف ملک نےبتایاکہ یہ ناصرف سیالکوٹ کيلئے بلکہ پورے پاکستان کيلئے اعزاز کی بات ہے۔
صنعتکاروں نے آفیشل بال کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔چھ پینل پر مشتمل تھرمو باؤنڈڈ ٹیکنالوجی کا یہ شاہکار ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔