فیفا ورلڈ کپ کےفاتح کافیصلہ آج ہوجائےگا

July 15, 2018

فٹ بال کی عالمی جنگ کا آخری معرکہ آج بروز اتوار کو کروشیا اور فرانس کی ٹیمیں کےدرمیان ماسکو میں ہوگا۔

فٹبال کی دنیا کا نئے بادشاہ کافیصلہ آج ہوگا۔ کیا فیورٹ ٹیموں کو زیر کرتا ہے کروئشیا پہلی بار عالمی کپ جیت سکے گا یابرق رفتارامباپے،پال پوگبا اور گریزمین ایونٹ میں ناقابل شکست ٹیم کی فتوحات کوبریک لگاکردوسری بار ٹائٹل فرانس کے نام کریں گے۔

ماسکو میں دونوں ٹیمیں صف آراء ہوں گی تو سب ٹیم کی فتوحات کے مرکزی کردار لوکا ماڈرچ پر ہونگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں سے تین فرانس نے جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے۔فرانس کے طوطے نے فائنل میں فرانسیسی ٹیم فتح کی پیش گوئی کردی ہے۔