ومبلڈن اوپن، نوواک سیمی فائنل میں پہنچ گئے، فیڈرر باہر

July 12, 2018

Novak Djokovic. photo source: Reuters.

ومبلڈن اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ومبلڈن میں راجر فیڈرر کی فتوحات کو بریک لگ گئی۔ کوارٹر فائنل میں چار گھنٹے سے زائد مقابلہ جاری رہا۔ جو کہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے نام رہا۔

پہلے دو سیٹ سوئس اسٹار نے جیتے۔ پھر کیون کی کامیابی کا سفر شروع ہوگیا۔

آخری سیٹ میں ڈیڑھ گھنٹے کے اعصاب شکن مقابلے میں اینڈرسن فاتح رہے۔

سربیا کے نوواک جوکووچ کو جاپان کے نشی کوری نے ٹف ٹائم دیا۔ پہلے سیٹ میں چھ تین سے نوواک نے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں نشی نے حساب برابر کردیا۔

تیسرا اور چوتھا سیٹ جیت کر سربین اسٹٓار نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔