فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1۔2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم اضافی وقت میں کروشیا نے دوسرا گول کرکے فتح یقینی بنائی۔
کروشیا کا مقابلہ فائنل میں فرانس سے ہوگا جو کہ 15 جولائی بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔