ومبلڈن اوپن ، سرینا ولیمز، کربر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Samaa Web Desk
July 11, 2018

Jelena Ostapenko. file photo

سرینا ولیمز اور اینجلک کربر نے ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دونوں اسٹار کھلاڑیوں کے فائنل میں ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سرینا ولیمز ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ کوارٹر فائنل میں اٹلی کی کامیلہ جیارجی نے نے امریکن اسٹار کو خوب ستایا۔ پہلے سیٹ میں شکست دی۔ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد سرینا ولیمز نے کامیابی حاصل کی۔

جرمنی کے اینجلک کربر نے اسٹریٹ سیٹ سے روس کی داریا کساٹکینہ کو ہرا دیا۔ پہلا سیٹ کربر نے چھ تین سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

لٹویا کی جیلینہ اوسٹاپینکو نے سلواکیا کی ڈومینیکا سبلکوو کو سات پانچ اور چھ چار سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔