رونالڈو نے بہترین کلب اور تیس ملین یورو کو الوادع کہہ دیا

Samaa Web Desk
July 11, 2018

 سالانہ تنخواہ اور بہترین فٹ بال کلب ریال میڈریڈ کو کرسٹیانو رونالڈو نے الوادع کہہ دیا۔ رونالڈ نے اطالوی کلب یوونٹس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے۔

فٹ بال کے میدانوں اور شائقین کے دلوں پر راج کرتے کرسٹیانو رونالڈو کا ہسپانوی کلب سے نو سالہ تعلق اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ رونالڈو تیس ملین یورو سالانہ تنخواہ کے عوض چار سالہ معاہدے پر دستخط کرکے یوونٹس کا حصہ بن گئے، تاہم علیحدگی کا باقاعدہ اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

تاہم معاہدے کے تحت رونالڈو کو کلب کو ٹرانسفر فیس کی مد میں سو ملین یورو اورچار سالوں میں ٹیکسز کی مد میں ایک سو بیس ملین یورو بھی ادا کرنے ہوں گے۔

رونالڈو نے ریال میڈریڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف چار سو اکیاون گول اسکور کیے، بلکہ پانچ بار بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ حالیہ سالوں میں ریال میڈرڈ کی فتوحات میں رونالڈو کا کردار مرکزی رہا۔