بوم بوم آفریدی کی اداکار سلمان خان سے ملاقات

Samaa Web Desk
July 9, 2018

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بالی ووڈ کے آل راؤنڈر اداکار سلمان خان سے ملاقات کی۔

کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ملاقات کی تصاویر شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔

 

اپنی ملاقات سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں اداکار سلمان خان سے مل کر خوشی ہوئی۔

بوم بوم نے لکھا کہ سلمان سے مل کر خوشی ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے بالی ووڈ کے خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔