فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں کروئشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان روس کو 3۔4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔
عالمی کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں روس اور کروئشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ میچ کا پہلا گول روس نے اکتسویں منٹ میں کیا جبکہ انتالسویں منٹ میں کروئشیا نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔
فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سوئیڈن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں فیصلہ کن گول نہ کرسکیں تو اضافی وقت دیا گیا۔ اس بار کروئشیا نے گول کرکے پہل کی مگر روسی ٹیم میچ واپس آئی اور جوابی حملہ کرتے ہوئے میچ دو دو گول سے برابر کردیا۔
اضافی وقت ختم ہونے پر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں عالمی کپ کی میزبان روس کو شکست ہوگئی۔ سیمی فائنل میں کروئیشا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔