Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > کھیل

بیلجيئم کے ہاتھوں برازیل کو شکست، ورلڈ کپ سے باہر

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فيفا ورلڈکپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجيئم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ مرتبہ کی چیمپیئن برازیل کو 1۔2 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔


کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے میچ کے آغاز میں دفاعی کھلاڑی فرنانڈینو کی غلطی سے برتری حاصل کی جو پہلے ہاف کے اختتام پر ڈبل ہوگئی۔ برازیل پہلے ہاف میں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گیا، یورو گوئے کو کوارٹر فائنل میں شکست

دوسرے ہاف میں برازیل نے ایک گول کیا لیکن میچ برابر کرنے کی کوشش ميں کامیاب نہ ہوسکا، برازیل نے میچ میں کئی مواقع بھی ضائع کیے۔

بیلجيئم نے 1986 کے بعد دوسری مرتبہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ پانچ مرتبہ کی چیمپیئن برازیل تیسری دفعہ کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کھا کر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بیلجيئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube