فٹ بال ورلڈ کپ، بڑے بڑے ہاتھی دوڑ سے باہر

Samaa Web Desk
July 2, 2018

صرف بڑی ٹیمیں ہی نہیں، بڑے کھلاڑی بھی عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔ روس میں نہ میسی کا جادو چلا نہ رونالڈو کی مہارت کام آئی۔

کیا یہ میسی اور رونالڈو کے کرئیر کا آخری ورلڈ کپ تھا؟؟ پیلے اور میراڈونا نے تو عالمی ٹائٹل ٹیم کے نام کیا مگر میسی اور رونالڈو ایسا نہ کرسکے۔

عالمی کپ شروع ہوا تو ہرزبان پر محمد صلاح کا نام تھا مگر لیور پول کے اسٹرائیکر ٹیم کو اگلے راونڈ تک نہ پہنچا سکے۔ روس میں جرمنی کے مُلر اور اووزل کی دھوم تھی۔

جرمن ٹیم کا 80سال میں پہلی بار گروپ اسٹیج میں ہی سفر تمام ہوا۔ ایک ایسے وقت جب رونالڈو ، میسی ، صلاح اور مُلر دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں تو نیمار ، سواریز اور گریز مین کے درمیان نئی جنگ چھڑ چکی ہے، ایسے میں انگلش کپتان ہیری کین پانچ گولز کے ساتھ اب تو ٹاپ گول اسکورر ہیں۔