فٹ بال ورلڈکپ: روس نے اسپین کو شکست دے دی

Samaa Web Desk
July 1, 2018

ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ روس نے ناک آوٹ مرحلے میں سنسی خیز مقابلے کے بعد اسپین کو شکست دے دی، پنالٹی ککس مرحلے میں میچ چار تین سے روس کے نام رہا۔

پہلے جرمنی پھر ارجنٹینا اور پرتگال اب اسپین روس میں بڑے بُرج اُلٹ رہے ہیں ، ورلڈ کپ کا آغاز ہوا تو عالمی رینکنگ میں روسی ٹیم سب سے نیچے تھی اسپین کو فیوریٹ کا درجہ حاصل تھا مگر ناک آوٹ مرحلے کے میچ نے اسپین کو میڈریڈ کا ٹکٹ تھمادیا۔

ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کے لیے گول روسی دفاعی کھلاڑی نے کیا، روس کو پنالٹی کک ملی تو مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

مقررہ وقت میں فیصلہ کن گول نہ ہوسکا تو اضافی وقت دیا گیا پھر پنالٹی ککس کا مرحلہ شروع ہوا، گول کیپر آگور دو پنالٹیز روک کر روس کے ہیرو بن گئے۔