Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

یوراگوئے نے پرتگال کو فٹبال ورلڈ کپ سے باہر کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں سواریز کی یوراگوئے نے رونالڈو کی پرتگال کو دو ایک سے شکست دے دی۔


کھیل کا پہلا ہاف ایک صفر کے اسکور پر یوراگوئے کے حق میں رہا۔ دوسرے ہاف کے پچپن ویں منٹ میں پرتگال نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ باسٹھ ویں منٹ میں یوراگوئے نے گول کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹيم کو دو ایک کی برتری دلا دی۔

فرانس کے ہاتھوں ارجنٹینا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست

پرتگال کی جانب سے گول پوسٹ پر کئی بار حملے کیے گئے لیکن رونالڈو کی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پرتگال نے میچ میں اہم مواقع بھی ضائع کیے۔

پہلے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میسی کی ارجنٹینا کو 3۔4 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کیا۔

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس اور یوراگوئے مدمقابل ہوں گے۔ میچ 6 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube