Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

فٹبال ورلڈ کپ؛ اسپین اور پرتگال نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی میں کانٹے دار مقابلے ہوئے جس میں اسپین اور مراکش جب کہ پرتگال اور ایران کے درمیان میچ برابر رہا۔ اسپین اور پرتگال اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔


روس میں اسپین اور پرتگال جیسی بڑی ٹیموں کو مراکش اور ایران نے امتحان میں ڈال دیا۔ پرتگال اور ایران کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں پرتگال نے واحد گول پینتالسویں منٹ میں کیا۔ رونالڈو کو گول کرنے کا موقع ملا مگر پنالٹی کک ضائع کردی۔

فٹبال ورلڈ کپ: یوروگوائے نے روس، سعودی عرب نے مصر کو شکست دے دی

ایران نے اضافی وقت میں پنالٹی کک پر گول کرکے میچ برابر کردیا۔ میچ  ڈرا ہوا تو پرتگال نے اگلے راونڈ میں کوالیفائی کرلیا جبکہ ایران دوڑ سے باہر ہوگیا۔

دوسری جانب اسپین اور مراکش کے درمیان مقابلہ بھی سنسنی خیز رہا۔ مراکش نے پہلا گول چودہویں منٹ میں کیا تو اسپین نے انیسویں منٹ میں حساب برابر کر دیا۔ مراکش نے اکیاسی ویں منٹ میں دوسرا گول کیا تو اسپین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی مگر ہسپانوی ٹیم نے انجری ٹائم میں گول کرکے راونڈ آف سکسٹین میں جگہ بنالی۔

دونوں میچز میں کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی جس کی وجہ سے یلو کارڈز بھی دیکھائے گئے۔ سما

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube