ہوم   > کھیل

دنیا کے سب سے بہترین فٹبالر “میسی” کو “ہیپی برتھ ڈے”۔

1 year ago

ارجنٹائن کے قومی فٹ بالر اور معروف ہسپانوی کلب بارسلونا سے کھیلنے والے لیونل میسی آج اپنی اکتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

روس میں ہونے والے عالمی فٹ بال کے مقابلے میں جہاں ارجنٹائن خصوصاً میسی کو شدید تنقید کا سامنا ہے، وہی دنیا بھر میں موجود ان کے لاکھوں فین خراب پرفارمنس کے باوجود “وی اسٹل لو میسی” کہنے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

بلا شبہ فٹ بال کے میدان میں اس کھلاڑی کا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ دنیا کا یہ بہترین فٹ بالر آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

 

میسی 24 جون 1987کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں جارج آندریز میسی کے گھر پیدا ہوئے۔

فٹ بال کا جنون میسی کو بچپن سے ہی اس کھیل کی جانب لے آیا، یہ ہی وجہ ہے کہ چھوٹی سی عمر میں اس عظیم کھلاڑی نے بڑے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ میسی نے صرف 13 سال کی عمر میں فٹ بال کلب جوائن کیا۔

 

لیونل میسی کی صرف 21 سال کی عمر میں فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایر اور فیفا بالن ڈی اور کیلئے نامزدگیاں ہوئیں، جس کے اگلے ہی سال 2009ء میں انہوں نے یہ دونوں اعزازات جیت لیے۔

 

میسی نے13 سے 16 برس کے درمیان 466 میچ کھیل کر 381 گول اسکور کیے، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ میسی کی نمائندگی میں اسپینش کلب نے 6 لیگ ٹائٹل ، 3 چئمپینز لیگ،2 اسپینش کپ،2 یورپین سپر کپ،6 اسپینش سپر کپ اور 2 دفعہ ورلڈ کلب کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

 

اگلے دو سالوں 2010ء اور 2011ء میں مسلسل فیفا بالن ڈی اور کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد 2010-2011 میں میسی نے یورپ میں یوئیفاکپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔ میسی کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں موجود مداحوں نے سوشل کو مبارک باد کے پیغامات سے بھر ڈالا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں