فٹبال کپ میں گروپ ای کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جس میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ايک صفر سے شکست دے دی۔
سمارا میں کھیلے گئے میچ کا واحد گول چھپن ويں منٹ میں ہوا جو کہ الیگزینڈر کولاروف نے فری کک پر کیا۔ سربیا کی جیت سے اس کی گروپ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی۔
گروپ کا دوسرا میچ سب سے زیادہ ورلڈ کپ کھیلنے اورجیتنے والی ٹیم برازیل اورسوئٹزرلینڈ کے درمیان رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔