Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

فٹبال کی عالمی جنگ،اسپین اور پرتگال کا میچ3-3گول سے برابر

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jun 16, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے روز اسپین اور پرتگال کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر رہا۔ میچ کے آخری لمحات میں پرتگال نے ہسپانوی ٹیم کے منہ سے فتح چھین لی۔

میچ میں رونالڈو نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ دوسری میچ میں ایران نے مراکش اور یوراگوئے نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کے دوسرے روز اہم میچ میں ہسپانوی اور پرتگالی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں۔ دونوں جانب سے ہیوی ویٹ کھلاڑی ٹیموں کا حصہ تھے، تاہم ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی شان کرسٹیانو رونالڈو نے مخالف ٹیم کے خلاف تین گول ڈاگ کر شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ہارا ہوا میچ 3-3 سے برابر کردیا۔

رونالڈو نے اپنے بہترین اسٹرائیک اور اٹک سے اسپین جیسی مضبوط ٹیم کو جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ رونالڈو نے میچ کا پہلا گول چوتھے منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلادی جس کو 24 ویں منٹ میں ڈیاگو کوسٹا نے شاندار گول کرکے برابر کیا۔

اسپین کی ٹیم کی جانب سے بھی پرتگال کے گول پر تابڑ توڑ حملے کے گئے۔ ٹیم نے میچ کے دوران کھیل میں اپنی گرفت برقرار رکھی لیکن گول کی برتری کو آخر تک جاری نہ رکھ پائی۔

رونالڈو نے وقفے سے قبل 44 ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر میچ میں برتری حاصل کرلی تاہم وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈیاگو کوسٹا نے اسپین کو میچ میں واپس لاتے ہوئے میچ کو 2-2 گول سے برابر کردیا۔

اسپین کے نوجوان کھلاڑی ناچو نے 58 ویں منٹ میں ٹیم کے لیے تیسرا گول کرکے برتری دلادی تو میچ میں اسپین کی جیت کے آثار نمایاں تھے اور اسپین نے بہترین کھیل کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

رسٹیانو رونالڈو نے ایک مرتبہ پھر پرتگال کو شاندار گول کے ذریعے میچ میں شکست سے بچاتے ہوئے 88 ویں منٹ میں گول کرلیا۔ رونالڈو دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جس نے ورلڈ کپ میں اسپین کے خلاف ہیٹ ٹرک کی اور ورلڈ کپ میں بھی یہ ان کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔ قبل ازیں یوروگوائے نے مصر اور ایران نے مراکش کو 1-0 سے شکست دے کر 3،3 پوائنٹس حاص کر لیے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر (کلب اور ملک کی طرف سے)کی مجموعی طور پر 51 ویں ہیٹ ٹرک ہے۔

دوسری جانب ٹیکس چوری کے الزامات پر معروف پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دو برس قید کی سزا بھی سنا دی گئی ہے۔ اسپین کی عدالت نے انھیں ٹیکس چوری کے الزامات پر دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس آفس میں 1 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کے باعث اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد ان کی قید کی سزا معاف ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube