پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف کلین سوئپ

پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف کلین سوئپ

Farhan Adil
June 13, 2018

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں 84 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کرلیا، میزبان ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایڈنبرا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم 14.4 اوورز میں 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات جانیں : پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 رنز کے بدلے 3 اور عثمان خان شنواری نے 4 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک شکار کیا۔ عثمان شنواری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسکاٹش کھلاڑی جورج مونسے صفر، کائل کوئٹزر ایک، رچی بیرنگٹن 20، کیلم میکلوئیڈ 25، ڈیلن بوج 4، مائیکل لیسک 9، میتھیو کروس 5، صفیان شریف 10، مارک واٹ ایک، الاس ڈائیر ایوانس صفر پر پویلین لوٹ گئے، کرس سول 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید جانیے : پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دیدی

پاکستان ٹیم نے دو ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 48 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں 82 رنز کی فتح کے ساتھ گرین شرٹس نے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔