پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز پاکستان میں کرانےکا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز پاکستان میں کرانےکا فیصلہ

Samaa Web Desk
June 13, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی حکام کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں یو اے ای میں لیگز کی بھرمار کے سبب مکمل پی ایس ایل پاکستان منتقل کرنے کی تجویز زیرغور آئی مگر اسے منظوری نہ مل سکی، البتہ چوتھے ایڈیشن کے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور چیئرمین پی سی بی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل فور کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کروانے کیلئے تاحال حالات سازگار نہیں۔

اجلاس میں فرنچائزز کی جانب سے عدم ادائیگی کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔