فیفا ورلڈ کپ کاآغاز جمعرات 14 جون سے ہورہاہے

June 13, 2018

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز جمعرات سےہورہا ہے۔ٹیموں نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔روس میں ستاروں کی کہکشاں سجی ہوئی ہے۔

فٹبال کے میدانوں پر کون راج کرے گا؟اگلے چار سال کس کی بادشاہت ہوگی ؟بتیس ممالک کے درمیان عالمی ٹائٹل کی جنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔  میسی ہوں یا رونالڈویا پھر برازیلین اسٹار نیمار،پہلی بار عالمی کپ اٹھانا تینوں کا خواب ہے۔ایسے میں مصری اسٹار صلاح دلوں کے حکمران بنے ہوئے ہیں۔

گروزنی پہنچے تو زبردست استقبال ہوا اورصدر رمضان قادروف نے خوش آمدید کہا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ چودہ جون کو روس اور سعودی عرب کے درمیان ہوگا۔فائنل پندرہ جولائی کو ماسکو میں ہوگا۔