فیفاورلڈ کپ کےفاتح کاٹائٹل سب سےزیادہ برازیل کےپاس رہا

Samaa Web Desk
June 13, 2018

کھیلوں کی دنیامیں معتبر سمجھےجانےوالےفٹ بال ورلڈ کپ ٹائٹل کی جنگ شروع ہونےوالی ہے۔فٹبال کے بیس عالمی ایونٹس میں برازیل نے سب سے زیادہ ٹائٹل جیتے ہیں۔

انیس سو تیس سےدوہزارچودہ تک فیفا کے بیس عالمی ایونٹ ہوئے۔برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ پانچ بارچیمپئن بنی۔ برازیل نے انیس سو اٹھاون، باسٹھ، ستر، انیس سو چورانوے اور دوہزاردو میں ٹائٹل جیتا۔

ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپیئن جرمنی نے انیس سوچوون، چوہتر، نوے اوردوہزارچودہ میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اٹلی نے بھی چارعالمی ایونٹ جیتے لیکن بدقسمتی سے وہ اس بار عالمی ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔یوراگوئے اورارجنٹائن دودو بار چیمپئن بنے۔

فرانس،انگلینڈ اوراسپین ایک ایک بارورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔