لیاری میں فٹبال فیور عروج پر پہنچ گیا

Shoaib Jatt
June 12, 2018

Source:Twitter/Yasir Hussain Shaikh

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پر ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری میں مکین میگا ایونٹ کا استقبال کررہے ہیں۔

لیاری پاکستان میں فٹ بال کے گھر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لیاری کا علی محمد محلہ فٹ بال کے رنگوں میں رنگ گیا۔ در و دیوار سجادیئے گئے ہیں اور جھنڈے لہرادیئے گئے۔

یہ سب تیاریاں چندہ اکھٹا کرکے کی گئی ہیں۔

آج تک کون کون فٹ بال کا ورلڈ چیمپئن بنا۔ علی محمد محلے کی چیمپئنز وال سب کی ہسٹری بتاتی ہے۔

یہ تو صرف فٹ بال ورلڈکپ کو ویلکم کرنے کا آغاز ہے۔ ابھی جشن شروع ہونا باقی ہے۔