دوستانہ میچ میں سینیگال سے جنوبی کوریا اور بیلجیئم سے کوسٹا ریکا کو شکست

Samaa Web Desk
June 12, 2018

ورلڈ کپ سے قبل دوستانہ میچز میں سینیگال نے جنوبی کوریا اور بیلجیئم نے کوسٹا ریکا کو شکست دے دی۔

ورلڈ کپ سے قبل آخری دوستانہ میچ میں کوسٹاریکا نے برتری حاصل کی پھربیلجیئم کی جوابی حملوں نے کوسٹا ریکا کا برا حال کردیا، پہلے ہاف کے اختتام پر بیلجیئم کو دو ایک کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مزید دو گول کرکے میچ چار ایک سے جیت لیا۔

سینیگال نے جنوبی کوریا کی میچ میں ایک نہ چلنے دی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے، دوسرے ہاف میں کورین کھلاڑی نے اون گول کردیا، میچ کے اختتام پر سینیگال نے دوسرا گول کرکے میچ دوصفر سے جیت لیا۔