شاہدآفریدی ٹوئٹرپرتنقید کا نشانہ بن گئے

June 12, 2018

کرکٹرشاہدآفریدی کو سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔بوم بوم نے سوشل میڈیاپرجانوروں کے ساتھ تصاویر شئیرکیں اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرناچاہیے ۔

آفریدی ہرن اور شیر کے ساتھ ہیں تو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی لاڈلی بیٹی اسمارا بھی بابا کے اسٹائل کو کاپی کرتے ہوئے کافی خوش دکھائی دے رہی ہے۔

بہت سے ٹوئٹرصارفین کو شیر والی تصویرپسند نہ آئی اور انہوں نے جانوروں کو قدرتی ماحول سے دور رکھ کر اس طرح باندھنے کی مخالفت کردی۔

ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ شیرکواس طرح زنجیر سے باندھ کراس کےقدرتی ماحول کے برعکس رکھنا مناسب نہیں ۔ ایک صارف نےلکھا کہ شیر کوگھرمیں زنجیر سے قید کرنا ٹھیک نہیں۔

مخالفت دیکھتے ہوئےبوم بوم کی ایک فین نے شاہد آفریدی کا مبینہ ردعمل پیش کردیا جس میں کہا گیا کہ شیر ان کے دوست کا ہے جس کے پاس اس کا لائسنس بھی ہےاور شیر کوزنجیرسے باندھنا حفاظتی اقدام تھا۔ اپنے گھر میں وہ کھلا رہتا ہے۔