منی برازیل لیاری میں فٹبال فیورعروج پر

June 11, 2018

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پر ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری میں شوقینوں نے میگا ایونٹ کا استقبال کرنے کی جم کرتیاریاں کر لی ہیں۔

لیاری کے مکینوں کی فٹ بال سے محبت اوت زبردست ٹیلنٹ کے باعث اسے منی برازیل کہا جاتا ہے۔ محمد علی محلہ میں جوش و خروش عروج پر ہے۔

چودہ جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بلوچی میں ویلکم فٹ بال ورلڈ کپ کے نعرے اوردیواروں پر پسندیدہ ٹیموں کے پرچم پینٹ کر دیے گئے۔ مکینوں نے در و دیوار سجانے اورجھنڈے لہرانے کے لیے لیاری بھر سے اس مقصد کیلئے چندہ جمع کیا۔

آج تک کون کون فٹ بال کا ورلڈ چیمپئن بنا؟ اس محلے میں علی محمد محلے کی چیمپئنز وال سب کو ہسٹری بتاتی ہے۔