Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

ٹی20نئی ریکنگ جاری،پاکستان بدستور پہلی پوزیشن پر

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹی 20 رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی تازہ درجہ بندی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بدستور سر فہرست ہے۔ آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

دیگر ٹیمیں بالترتیب نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔

بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلہ دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی ہے۔

نئی ریکنگ کے مطابق بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر اپنی حاکمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کولن منرو دوسرے، گلین میکس ویل تیسرے، ایرون فنچ چوتھے اور ایون لوئیس پانچویں نمبر پر ہیں، جب کہ بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں، بولنگ دورجہ بندی میں پاکستان کے عماد وسیم نویں اور محمد عامر 13 ویں پوزیشن پر ہیں، آل راؤنڈر میں میکس ویل پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، پاکستان کے شعیب ملک نویں اور محمد حفیظ 11ویں پوزیشن پر ہیں۔ ٹاپ بولرز کی فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ10 میں سے 9 پوزیشن اسپنرز کے پاس ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube