ورلڈ کپ فٹبال: مداح 4 بڑی ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے سے محروم

June 8, 2018

رواں ماہ شروع ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ میں اٹلی، نیدرلینڈز سمیت 4 ٹیمیں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کیلئے جنگ لڑیں گی، اس بار دنیائے فٹبال کی 4 بہترین ٹیمیں ایونٹ کا حصہ نہیں ہونگی۔

چار بار کی ورلڈ چیمپئن اٹلی میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی، 2010ء ورلڈ کپ کی رنراپ نیدرلینڈز کی ٹیم کے کھلاڑی بھی اس بار ورلڈ کپ ٹی وی پر دیکھیں گے۔

کوپا امریکا چیمپئنز چلی بھی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہے جبکہ 1990ء کے بعد فٹبال کا ہر عالمی کپ کھیلنے والی امریکی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی